ایران میں پاکستان زندہ بادنعرے
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ ثالثی کا رول ادا کیا، ایران کی گلیوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ایک اصولی موقف اپنایا، پوری دنیا میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ دنیا کے کسی اور ملک پر دونوں فریقین کو اعتماد نہیں تھا، دونوں فریقین نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان سہولت کار کا رول ادا کر رہا ہے ، جب تک دونوں ممالک پاکستان کو گارنٹر کی درخواست نہ کریں ہمیں نہیں دینی چاہیے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے اور معاشی پابندیاں ہٹنے سے ہارڈ لائنر بھی خاموش ہو جائیں گے ، معاشی ایشوز پر فوری اقدامات ہو سکتے ہیں۔