ننکانہ:خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

ننکانہ:خاتون نے ریسکیو  ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب میں ڈلیوری کیلئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو ایمبولینس میں ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقلی کے دوران خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب سے موصول ایمرجنسی کال جس میں ایک حاملہ خاتون کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کرنا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے بغیر وقت ضائع کیے خاتون کو ایمبولینس میں منتقل کرنا شروع کیا۔ سفر کے دوران اچانک شاہ کوٹ روڈ  چک نمبر5 کے قریب خاتون کی حالت بگڑ گئی ،تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ایمبولینس کو عارضی زچگی وارڈ میں بدل دیا اور خاتون نے دوران سفر صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں