پنجاب :کرپٹ افسروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان

پنجاب :کرپٹ افسروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان

ڈی جی اینٹی کرپشن کو کرپشن کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا کرپشن کیسز کے جلد فیصلوں کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی :ذرائع

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپٹ افسروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ذرائع کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو کرپشن کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن کے معاملات پر بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔حکومت کی جانب سے تمام محکموں اور ہر سطح پر کرپشن کی شکایات سامنے آنے پر سخت ایکشن لینے کا حکم  دیا  گیا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی۔مزید برآں کرپشن سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے تاکہ احتساب کے عمل کو تیز اور موثر بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں