بلوچستان :نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو آگ لگادی ،مشینری تباہ،سگنل معطل

بلوچستان :نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور  کو آگ لگادی ،مشینری تباہ،سگنل معطل

کوئٹہ (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے علاقہ بارکھان میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو آگ لگادی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے تکھڑا کے مقام پر نامعلوم افراد نے گزشتہ روز نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کی مشنیری کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، آلات جلنے سے علاقے میں موبائل فون کے سگنل منقطع ہوگئے ،نامعلوم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں