وساکھی میلے میں بھارتی سکھ یاتری کودل کی تکلیف ، پی آئی سی منتقل
لاہور (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں وساکھی فیسٹیول میں شریک بھارتی سکھ یاتری کرتار سنگھ کو اچانک دل کی تکلیف ہونے پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے۔
فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کروایا، جہاں انہیں ہنگامی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی ہدایت پر ہیڈ گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس یوسف نے ہسپتال جا کر مریض کی عیادت کی اور صوبائی وزیر کی جانب سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔