مذاکرات:جلدی میں واپس لوٹنے والے ایسے ہی واپس آئینگے :سعدرفیق
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلدی میں واپس لوٹنے والے اسی عجلت سے واپس آئیں گے ،دبا ؤکا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا،دنیاوی زندگی سے محبت کرنے والے شہادت کے خواہشمندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر کی جانب سے جلد بازی میں واپسی کا یکطرفہ اعلان افسوسناک ہے ، خاص طور پر جب ایرانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات اتوار کے روز بھی جاری رہیں گے ،بہر حال سفارتکاری میں ایران اور امریکا کے براہ راست مذاکرات بہت بڑا قدم ہیں۔