صدر زرداری کی ٹنڈو الہ یار آمد پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد (اے پی پی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری ٹنڈو الہ یار کے قریب گا ئوں رئیس غلام قادر مری گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
صدر نے مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہارِ افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔