حکومت،فیلڈ مارشل کی امن کوششیں ہمیشہ یاد رہینگی:فیصل کریم
دوست تو دوست دشمن بھی تعریف پر مجبور ہوگیا ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے گورنر کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی، سیاسی اتحاد پر گفتگو
اسلام آباد،کوہاٹ (سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔عظیم باغ کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس وقت دنیا کی نظریں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر جمی ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوست تو دوست دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔علاوہ ازیں گورنرفیصل کنڈی نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی جس میں انتخابی حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور ممکنہ سیاسی اتحادوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے ضلع کرک کا دورہ کیا۔ وہ سابق صوبائی وزیر فرید طوفان کی رہائش گاہ گئے اور ان سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔