ایران نے خدشات کے باوجود کمٹمنٹ کو پورا کیا،شیری رحمان

ایران نے خدشات کے باوجود کمٹمنٹ کو پورا کیا،شیری رحمان

جنگ بندی کے ماحول کو آگے لے جانا اور سپیس دینا بہت ضروری ہے

 اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایران نے خدشات کے باوجود کمٹمنٹ کو پورا کیا۔ جنگ بندی کے ماحول کو آگے لے جانا اور سپیس دینا بہت ضروری ہے ۔ایک انٹرویومیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد  میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، امید ہے یہ آگے بھی جاری رہے گا ، ساری دنیا پاکستان کی شکر گزار ہے ۔شیری رحمان نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پوری دنیا لپیٹ میں آنے والی تھی، اب مذاکرات کا ماحول بن چکا ہے ، پاکستان کا کردار تاریخی نوعیت کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو سپیس دینی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں