این آئی ایچ میں خالی اسامیوں پر تقرریاں کرنے کی منظوری

این آئی ایچ میں خالی اسامیوں پر تقرریاں کرنے کی منظوری

انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس کے تحت 33کیٹیگریز میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا فیصلہ امیدواروں کا تحریری امتحان کینڈیڈیٹ ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے لیا جائے گا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے منصوبے "انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس" کے تحت خالی اسامیوں پر تقرریاں کرنے کی منظوری دے دی، دو سالہ کنٹریکٹ پر تقرریوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر، ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم اور ٹیلی میڈیسن و دیگر شعبوں کے علاوہ ایڈمن و لاجسٹک آفیسرز، پروکیورمنٹ آفیسرز، سرور ایڈمنسٹریشن، ڈیٹا سٹوریج آفیسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈویلپرز، ڈیٹا اینالیٹکس آفیسرز، پراجیکٹ منیجرز، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور لیگل و کمپلائنس منیجرز سمیت کل 33 کیٹیگریز کی اسامیاں شامل ہیں۔ مذکورہ عہدوں کے لیے تعلیمی قابلیت بی بی اے ، ایم بی اے ، ایم بی بی ایس، ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی متعلقہ ڈگریاں مقرر ہیں، مختلف اسامیوں کے لیے عمر کی حد 20 سے 55 سال ہے ، پانچ سال کی عمومی رعایت بھی ہو گی۔ بھرتی میرٹ کی بنیاد پر ہو گی اور شارٹ لسٹ امیدواروں کا تحریری امتحان کینڈیڈیٹ ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں