بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈ الرٹ

بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم  اے کا لینڈ سلائیڈ الرٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) این ڈی ایم اے نے 17 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے ، محتاط رہنے اور متوقع موسم کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

 اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے ۔ این ڈی ایم اے نے کہا پہاڑی علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ برفباری متوقع ہے ، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ اسلام آباد سمیت مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی میں 13 سے 17 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ فصلوں، گاڑیوں اور املاک کو اولوں سے بچائیں۔ سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلیاں ، اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ این ڈی ایم نے ہدایت کی کہ عوام ان علاقوں میں تودوں اور سڑکوں کی رکاوٹوں سے محتاط رہنا چاہیے ۔ ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں