نوشہرہ:کاروباری شخص کے گھر دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

نوشہرہ:کاروباری شخص کے گھر دستی  بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ چراٹ سپین خاک میں کارباری شخصیت کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حاجی نادر شاہ کے گھر مسلح ملزمان نے رات گئے دستی بم پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دستی بم روسی ساخت کا تھا۔ تھانہ جلوزئی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں