انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد (این این آئی)انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن 12 اپریل کو منایا گیا، اس کا مقصد سائنس کی ترقی، انسانی تجسس و تحقیق اور کائنات کو سمجھنے کی کاوشوں کا اعتراف ہے ۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہ دن یوری گاگرین کے پہلے خلائی سفر کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 12 اپریل 1961 کو کیا گیا اور روسی خلا باز نے ووستوک ون کے ذریعے پہلی مرتبہ خلا میں پرواز کی اور ایک گھنٹہ 48 منٹ میں زمین کا چکر مکمل کیا۔ واضح رہے روسی خلا باز کے تاریخی کارنامے کے اعتراف میں اپریل 2011 میں فیصلہ کیا کہ ہر سال 12 اپریل کو انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن منایا جائے گا۔