فلائیٹ لیفٹیننٹ توصیف احمد شہید کی 23ویں برسی، مزار پر قرآن خوانی
اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے جری افسر فلائیٹ لیفٹیننٹ توصیف احمد شہید (تمغہ بسالت)کی 23ویں برسی منائی گئی۔ ان کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لیے مزار پر قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فلائیٹ لیفٹیننٹ توصیف احمد شہید 12 اپریل 2003 کو تربیتی پرواز کے دوران مشاق طیارے کو اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے گاؤں تنگی (چارسدہ)کو ممکنہ تباہی سے بچانے کیلئے اپنی جان کی پروا نہیں کی اور جامِ شہادت نوش کیا۔ اس بے مثال قربانی کے اعتراف میں حکومتِ نے انہیں بعد از شہادت تمغہ بسالت سے نوازا۔ شہید کی تدفین آبائی گاؤں تمیر شریف اسلام آباد میں کی گئی۔