اسلام آباد ہائیکورٹ :سیدپورمیں مکانات کومسمارکرنے سے روکنے کاتحریری حکم جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو سید پور میں مقامی آبادی کی بیدخلی اور اُنکے مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت سے جاری ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کی جائیدادوں کو مسمار یا سیل نہ کرے ۔