ایس آئی ایف سی سہولتکاری:فارما منافع میں 78 فیصد اضافہ

ایس آئی ایف سی سہولتکاری:فارما منافع میں 78 فیصد اضافہ

2025میں منافع 42.2ارب روپے ریکارڈ سطح پر، برآمدات 34فیصد بڑھیں قیمتوں میں بہتری سے نیٹ فروخت میں 14فیصد اضافہ، 365.7ارب ہو گئی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت حکومتی پالیسی معاونت اور ادارہ جاتی تعاون کے باعث ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے کردار کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ، اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کا منافع 2025 میں 78 فیصد اضافے کے ساتھ 42.2 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ 2025 میں قیمتوں میں بہتری کے نتیجے میں فارما سیکٹر کی نیٹ فروخت 14 فیصد اضافے سے 365.7 ارب روپے تک جا پہنچی جو اس شعبے کی بڑھتی استعداد اور طلب کی عکاسی کرتی ہے ۔ ایم ڈی سانتے فارماسیوٹیکل توقیر الحق کے مطابق 2025 فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوا، برآمدات میں 34 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایس آئی ایف سی نے پالیسی سازی میں موثر معاونت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں