پاکستان کی ثالثی امن کا پیغام

 پاکستان کی ثالثی امن کا پیغام

لاہور (سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امر یکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

فریقین کے درمیان جنگ بندی میں ہماری سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد میں نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کردار ادا کرنے کے بعد پاکستان عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے ۔انہوں نے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور بار کے لیے 50 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں