پنجاب اسمبلی اجلاس آج ، اہم قانون سازی ایجنڈے میں شامل
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔۔۔
اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کی جانب سے اراکین اسمبلی کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ پانچ تحریک التواء کار بھی ایوان میں زیر بحث آئیں گی،ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں دی اسٹیمپ (ترمیم)آرڈیننس 2026 اور پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم)بل 2026 پیش کیے جائیں گے۔