غذائی تحفظ کیلئے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا، رانا تنویر
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ عبوری قومی گندم پالیسی 2025-26ملک بھر میں نافذ کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کی معاونت کی جا سکے۔
کمیٹی نے ملک میں غذائی تحفظ کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امر پر زور دیا کہ زرعی تحقیق و ترقی کو مزید فروغ دیا جائے اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے ۔فیڈرل کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی تحفظ کے حصول کے لیے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ، خصوصاً فی ایکڑ پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ موجودہ معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اپریل اور مئی میں متوقع بارشیں اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ بڑے ذخائر میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنا سکتا ہے۔