پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کیخلاف درخواست پر جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات تقریباً 75 فیصد اندرونِ ملک پیدا ہوتی ہیں، تاہم حکومت نے عالمی منڈی کے برعکس پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کیا ، استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا حکم دے اور قیمتیں مقرر کرنے کیلئے شفاف میکانزم بنانے کی ہدایت جاری کرے ۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں کچے کے علاقے رحیم یار خان اور راجن پور میں گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کے چھپنے کے معاملے پر 10ہزار ایکڑ پر کاشت گنے کی فصل تلف کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا گیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کو ملتان بینچ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا