پنجاب کابینہ کا مہنگی گاڑیاں خریدنے سے انکار،الاؤنسز کی منظوری

 پنجاب کابینہ کا مہنگی گاڑیاں خریدنے سے انکار،الاؤنسز کی منظوری

انٹیلی جنس فیوژن سنٹر میں 137 نئی اسامیاں ،6افسروں کا ہاؤس رینٹ بھی منظور ایک لاکھ ماہانہ پرفارمنس بونس کی تجویز قواعد کے منافی قرار، مالی نظم و ضبط پر سوالات

لاہور (محمد حسن رضا سے ) پنجاب کابینہ نے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ماہانہ پرفارمنس بونس دینے اور ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا الاؤنس سمیت دیگر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹر کے قیام کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ، جہاں ایک طرف سکیورٹی کے اہم منصوبے کی منظوری دی گئی، وہیں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے گئے۔

دستاویزات کے مطابق سنٹر کے لیے پرانی گاڑیوں کے بجائے نئی اور مہنگی گاڑیاں خریدنے کی تجویز پیش کی گئی جسے محکمہ خزانہ نے سختی سے مسترد کر دیا۔ غیر ضروری بھرتیوں سے ادارے کے بلاجواز پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا الاؤنس دینے کی تجویز قواعد کے منافی اور فیڈرل اداروں سے وابستہ اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ پرفارمنس بونس کی تجویز پالیسی سے متصادم قرار دی گئی۔چھ افسروں کے لیے ہاؤس رینٹ ، سنٹر کے قیام سمیت 137 نئی اسامیوں اور کروڑوں روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں