مقبوضہ کشمیر :عوام، قیادت کاپاکستا ن کی موثر سفارتکاری پراظہارتشکر

 مقبوضہ کشمیر :عوام، قیادت کاپاکستا ن کی موثر سفارتکاری پراظہارتشکر

دنیا کوجنگ کے دہانے سے واپس لانے پرپاکستان کاکردار قابل تحسین ،محبوبہ مفتی امن کوششوں کے اثرات ایران سمیت دیگر ممالک پر بھی اثرانداز ہونگے میر واعظ

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر)مقبوضہ کشمیرکے عوام اور سیاسی قیادت نے ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستا ن کی موثر سفارتکاری پراظہارتشکرکرتے ہوئے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی ٰ عمر عبد اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، جو کسی اور ملک کے بس میں نہ تھا۔سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دنیا کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ تحسین ،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی امن کوششوں کے مثبت اثرات ایران سمیت پورے خطے میں محسوس کئے جائیں گے ،کشمیری عوام نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں