ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع

ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع

ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع، جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کیلئے درخواست دائر

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے منی لانڈرنگ، غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چالان جمع کرا دیا، فضیلہ عباسی کی جانب سے حمزہ عباسی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا ڈاکٹر فضیلہ عباسی خود پیش نہیں ہوئیں،جس پر فضیلہ عباسی نے کہاکہ جج صاحب میں متعدد بار پیش ہوئی ہوں، وکیل نعیم بخاری نے ملزمہ کو چپ رہنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں