مختلف سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اہم کیسز کی آج سماعت

مختلف سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی  انتخابات سے متعلق اہم کیسز کی آج سماعت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے آج کے لیے کیسز کی نظرثانی شدہ کاز لسٹ جاری کر دی، مختلف سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، استحکامِ پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ بھی فہرست میں شامل ہے ۔

 الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کو نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں