نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد کا دورہ پشاور، کور کمانڈر سے ملاقات

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد کا دورہ پشاور، کور کمانڈر سے ملاقات

سکیورٹی و انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر بریفنگ ،قومی و علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال پاک فوج نے ہر میدان میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 92 رکنی وفد نے پشاور کا دورہ کیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شامل تھے ۔ وفد کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران وفد نے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی، جس میں قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کس طرح خیبر پختونخوا میں سکیورٹی خطرات کا موثر مقابلہ کر رہی ہے ۔وفد نے گورنر ہائوس، قلعہ بالا حصار میوزیم اور یادگارِ شہدا کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ،وفد ارکان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہر میدان میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کے چپے چپے کا بھرپور دفاع کیا ۔ہم پاک فوج کی خدمات پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں