وررچوئل اثاثہ جات ایکٹ نافذ سٹیٹ بینک نے کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤ نٹس کی اجازت دیدی

وررچوئل اثاثہ جات ایکٹ نافذ  سٹیٹ بینک نے کرپٹو کمپنیوں کو  بینک اکاؤ نٹس کی اجازت دیدی

کراچی(آئی این پی )حکومت نے کرپٹو کمپنیوں پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 نافذ کردیا۔سٹیٹ بینک نے کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤ نٹس کی اجازت دیدی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیاں بینک اکاؤ نٹس کھول سکتی ہیں، کرپٹو کمپنیاں اب کلائنٹ منی اکاؤنٹس کے نام سے پہلی بار اکاؤ نٹس آپریٹ کریں گی۔سٹیٹ بینک سرکلر میں بتایا گیا کہ کلائنٹ منی اکاؤ نٹس میں پیسے جمع اور نکلوانے کی اجازت نہیں ہوگی، کرپٹو کرنسی اکاؤ نٹس میں بینک خود اپنے فنڈز یا صارفین کی رقم کو استعمال نہیں کرینگے جبکہ بینکوں میں کرپٹو کرنسی اکاؤ نٹس صرف پاکستانی روپے میں آن لائن ٹریڈ ہونگے ۔ کرپٹو اکاؤ نٹس صرف ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کیلئے ہونگے قرض یا سکیورٹی کے طور پر استعمال نہیں کیا جائیگا، ان اکائونٹس پر کسی قسم کامنافع نہیں دیا جائے گا، تمام بینک کرپٹو اکاؤ نٹس کی چھان بین اور نگرانی سخت قواعد وضوابط کے تحت کرینگے ،بینکوں کو رسک پروفائلنگ سسٹم اپڈیٹ کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں