پاکستان، اٹلی،ڈنمارک کا تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، اٹلی،ڈنمارک کا تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان 250 ملین صارفین کے ساتھ سرمایہ کاری کا مرکز بننے کو تیارہے ، جام کمال

اسلام آباد(آن لائن)اٹلی اور ڈنمارک کے سفیروں کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان، اٹلی اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سپلائی چین میں ذمہ دار پارٹنر کا کردار ادا کر رہا ہے ’پاکستان 250 ملین صارفین کی بڑی مارکیٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کا مرکز بننے کو تیارہے ۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پاکستان میں مرحلہ وار ٹیرف کمی کی جا رہی ہے ۔سرمایہ کاروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے مضبوط آئی پی پالیسی کی یقین دہانی کرائی گئی ، اس سے پاکستان میں لائیو سٹاک اور گوشت کی برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں