ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث :ترجمان وائٹ ہاؤس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے ۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا ،ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔