سندھ طاس : بھارتی اقدام غیر قانونی
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی 152ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں جاری تنازع کے فوری حل کا خواہاں ہے۔
پاکستان تنازع کو ختم کرنے کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت جواب دینے پر فریقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، سپیکر نے کہا کہ اُمید ہے فریقین جنگ بندی کے اپنے عہد کی پاسداری جاری رکھیں گے ،پاکستان آئندہ بھی فریقین کے درمیان رابطے اور مکالمے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ،بھارت کا سندھ طاس معاہدے (IWT) کو معطل کرنے کا اقدام غیر قانونی ، انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔