ضمنی الیکشن:پی پی 83 خوشاب میں پولنگ 7 جون کو کرانے کااعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب تھری میں ضمنی الیکشن کا شیڈول اور متعلقہ افسروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ نشست سابق رکن صوبائی اسمبلی علی حسین خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے خالی نشست پر پولنگ 7 جون 2026 بروز اتوار کو کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں ، الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر 23 اپریل کو پبلک نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد امیدوار 27 سے 29 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔