موٹر وے :چلتی بس آگ بھڑکنے سے جل کر تباہ مسافر وں کو بحفاظت نکال لیا گیا
لاہور(آئی این پی )موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایم-5 ملتان سیکٹر میں پیش آنے والا بڑا حادثہ ٹل گیا جہاں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، تاہم فوری رسپانس کے ذریعے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ترجمان کے مطابق بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی جس سے مالی نقصان ضرور ہوا، تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں۔ واقعہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا جب بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔