تہران میں پاکستان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی گئی

تہران میں پاکستان سے  اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ایرانی شہریوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، ہم پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس جوش اور استقامت کے ساتھ ہماری حمایت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے ، ہم پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت کیلئے شکر گزار ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی باشعور قوم کا شکریہ ادا کر تے ہیں جسں نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی دکھائی، پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں