راولاکوٹ سے ‘را’ کا ایجنٹ گرفتار حساس مقامات ویڈیوز بھیجتارہا
مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لئے کام کرنے والے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ راولا کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ، جو حساس مقامات کی ریکی اور ویڈیوز بنا کر معلومات منتقل کرتا رہا۔آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا ، گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے رابطے میں تھا اور حساس مقامات کی معلومات مسلسل منتقل کر رہا تھا ،آئی جی نے کہا کہ ملزم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہا ۔