اسلام آبادہائیکورٹ،ایف آئی اے حکام کوایک ماہ میں خاتون کوزیورات واپس کرنے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایف آئی اے افسرکے خلاف زیورات کے غلط استعمال سے متعلق خاتون کی شکایت میں ایف آئی اے حکام کو ایک ماہ میں زیورات خاتون شہری کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روزخاتون شہری شہنازاشرف کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور ایف آئی اے حکام عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا سٹیٹس ہے ؟،جس پر ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایاکہ انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کا انتظار ہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ انکوائری مکمل ہوگئی ہے تو اب سامان ہاؤس رکھنے کا کیا جواز ہے ؟۔