اسلام آباد ہائیکورٹ:ڈی جی ایف آئی اے کومعاونین حجاج بھرتی عمل کی جامع انکوائری کاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ:ڈی جی ایف آئی اے کومعاونین حجاج بھرتی  عمل کی جامع انکوائری کاحکم

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونین حجاج اور ناظمین کے سلیکشن پراسیس کے خلاف کیس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو معاونین حجاج کے بھرتی کے عمل کی جامع انکوائری کا حکم دے دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کردیا، جس کے مطابق درخواست گزار گلناز بلوچ اور دیگر، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل عرفان اور وزارتِ مذہبی امور کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے آرڈر کی کاپی موصول ہونے کے دو ماہ کے اندر انکوائری مکمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں