یورو بانڈ کی ادائیگی:زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر کمی
کراچی (دنیا نیوز)سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران یورو بانڈ کی ادائیگی کے باعث ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل 2026 تک پاکستان کے مجموعی قابل استعمال زرِمبادلہ کے ذخائر 20اعشاریہ 52 ارب ڈالر کی سطح پر تھے ،ان ذخائر میں سے 15اعشاریہ 08 ارب ڈالر مرکزی بینک کے پاس جبکہ 5اعشاریہ 45 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر پر مشتمل ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1اعشاریہ 32 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یہ کمی بنیادی طور پر پاکستان کے خودمختار یورو بانڈ کے تحت 1اعشاریہ 43 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باعث ہوئی ہے ۔