بھارتی ریاست منی پور میں فورسز ، عوام آمنے سامنے ، سخت کشیدگی

بھارتی ریاست منی پور میں فورسز ، عوام آمنے سامنے ، سخت کشیدگی

نریندر مودی کے اقدامات کے باعث ریاست میں بدامنی ،عوام میں غم و غصہ شہریوں کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق، صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث صورتحال ایک بار پھر خراب ہو گئی ،رپورٹس کے مطابق مودی کی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث ریاست میں بدامنی بڑھ گئی جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ علیحدگی پسند رجحانات بھی زور پکڑ رہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوپور میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے جس کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے ،مقامی افراد نے فورسز کو بعض علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر صورتحال مزید بگڑ نے کے ساتھ ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ، اس دوران مشتعل افراد نے فورسز کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ بعض اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا ،عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور کی موجودہ صورتحال پر بھارتی حکومت موثر کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے مسلسل بدامنی کے باعث عام شہریوں کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں ،بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں