لاہورہائیکورٹ :سوشل میڈیا سے توہین آمیزمواد ہٹانے کے فیصلے پرعملدرآمد رپورٹ طلب

لاہورہائیکورٹ :سوشل میڈیا  سے توہین آمیزمواد ہٹانے کے  فیصلے پرعملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں توہین آمیز مواد روکنے کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پرچیئرمین پی ٹی اے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران۔۔۔

 جسٹس سلطان تنویر نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے توہین آمیزمواد ہٹانے کے فیصلے پرعمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یوٹیوب،ایکس اور سوشل میڈیا کے دفاتر پاکستان نہ ہونے سے انہیں کیسے قانونی دائرہ میں لایاجاسکتاہے ،اگر بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا دفاترموجود ہیں تو یہاں کیوں نہیں بن سکے ؟۔پی ٹی اے کے وکیل نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں