حکومت کی30لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری

حکومت کی30لاکھ میٹرک ٹن  گندم خریداری کی منظوری

لاہور (عمران اکبر) 30لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری ،حکومت پنجاب نے منظوری دیدی ،رقم مالی سال 2026-27 کی ریگولرپالیسی کے تحت 71 ارب 48 کروڑ بجٹ سے دی جائے گی۔

 فنڈز ایگریگیٹرز کو سود اور منافع کی مد میں ادا کرنے کیلئے منظور کروائے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سطح پر کابینہ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی سالانہ ریلیز پلان منظور کرے گی اور پوری پالیسی کی کارکردگی ریویو کرنے کی ذمہ دار ہو گی ،ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی کسان سے گندم خریداری سے لے کر سٹوریج تک تمام عملی کاموں کی نگرانی کرے گی۔گندم خریداری پالیسی کیلئے 71اعشاریہ 48 ارب روپے ضرورت ہوگی۔ رقم مالی سال 2026-27گندم خریداری پالیسی میں سزائیں، نگرانی کا نظام، آئی ٹی کا استعمال، بجٹ، اور فیلڈ سپرویژن کا عمل شامل ،ایگریگیٹر پالیسی کی خلاف ورزی پر سکیورٹی ضبط ،ٹھیکے کے وقت جمع کرائی گئی بینک گارنٹی ضبط کر لی جائے گی ،حکومت کو ہونے والے مالی نقصان کی وصولی کرائی جائے گی ،انتظامی حکم پر ایگریمنٹ کینسل اور سول و فوجداری مقدمات چلائے جائیں گے ،کسان کی زمین کی گرداور کے ریگولر بجٹ سے دی جائے گی۔ پیسہ ایگریگیٹرز کو سود اور منافع کی مد میں ادا کرنے کیلئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں