رجب بٹ کانام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے پراعتراض نہیں این سی سی آئی اے کاعدالت میں جواب

رجب بٹ کانام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے پراعتراض نہیں این سی سی آئی اے کاعدالت میں جواب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ٹک ٹاک رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ جمع کرادی۔

جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ رجب علی انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں، ان کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو رجب علی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ جسٹس اعظم خان کیس کی 28 اپریل کو سماعت کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں