سندھ بار کونسل نے سرکاری ملازمت کرنے والے 2وکلا کے لائسنس معطل کردئیے
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے سرکاری ملازمت کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو وکلا کے لائسنس معطل کر دیے ۔
سندھ بار کونسل کے مطابق بابر حسین ایڈووکیٹ اور اشتیاق احمد شر کے لائسنس معطل کیے گئے ۔ انکوائری کے دوران ڈائریکٹر اسکول اینڈ ایجوکیشن سکھر نے دونوں وکلا کی سرکاری ملازمت کی تصدیق کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں وکلا گریڈ 14 کے پرائمری ٹیچرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو بار کونسل کی پالیسی کے خلاف ہے ۔ سندھ بار کونسل نے دونوں وکلا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے ۔