مفت انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا اہم کرد ار :جسٹس ڈوگر
وفاقی محتسب کی ملاقات ، عوامی مسائل کے حل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ملک کے 28شہرو ں میں مفت انصاف فرا ہم کر رہے ہیں ، نوید کامران بلوچ
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئی کو رٹ جسٹس سردار محمد سر فراز ڈو گر نے کہا کہ سر کا ری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف شہریوں کومفت اور جلد انصاف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کردارہے ۔ وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے جسٹس سردار محمد سر فراز ڈو گر سے اسلام آ باد ہائی کو رٹ میں ملاقات کی جس میں عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ وفاقی محتسب نے ملا قا ت کے دوران چیف جسٹس کو بتا یا کہ وفاقی محتسب نے گز شتہ بر س دو لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے جن میں سے 97 فیصد پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ،ہما رے ہاں وکیل کی ضرورت اور نہ ہی شکا یت داخل کرنے کی کو ئی فیس ہے ۔پا کستان کے 28 شہرو ں میں وفاقی محتسب کے دفا تر عا م شہر یوں کو ان کے گھر کے قر یب مفت انصاف فرا ہم کر رہے ہیں ۔