ایل این جی کے4کارگو کا انتظام نہ ہوا تو بجلی مہنگی،لوڈشیڈنگ بڑھ جائیگی:پاور ڈویژن

ایل این جی کے4کارگو کا انتظام نہ ہوا تو بجلی  مہنگی،لوڈشیڈنگ بڑھ  جائیگی:پاور  ڈویژن

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب بہت بڑھ گئی ،پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی بہت ضروری ہوگئی ایل این جی کی عدم سپلائی پرمہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑیگا، بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائیگا، پٹرولیم ڈویژن کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاور ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کر خبردارکیا ہے کہ بجلی کی طلب تیزی سے بڑھنے لگی ہے ، جلد ایل این جی کے 4 کارگوز درکار ہیں ورنہ ڈیزل کے استعمال سے بجلی مہنگی اورلوڈ شیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے ،ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے خط میں لکھا ہے کہ گرمی میں تیزی نے بجلی کی طلب بڑھادی ہے ، پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی بہت ضروری ہوگئی ہے ، ذرائع کے مطابق  پاور ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی کے جلد 4 کارگوز کا انتظام کرنے کا کہا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے یہ انتظامات کئے جائیں،خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایل این جی نہ ملی تو لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ جائے گا اور ایل این جی کی عدم سپلائی پرمہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑے گا، مہنگا ڈیزل بجلی کی پیداواری لاگت بڑھادے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں