سوئی میں بارودی سرنگ دھماکا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سوئی میں بارودی سرنگ دھماکا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لنجو میں بارودی سرنگ زمین میں دبائی گئی تھی ، موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار )ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے لنجو میں بارودی سرنگ کے دھما کے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح لنجو کے مقام پر زمین میں دبائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرا نے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص محب علی ولد جعفر چاکرانی بگٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں