ضبط چاندی کو سیسے میں بدلنے کا کیس، مزید6 کسٹمز افسر معطل

ضبط چاندی کو سیسے میں بدلنے کا  کیس، مزید6 کسٹمز افسر معطل

اسلام آباد (دنیا نیوز) ضبط شدہ چاندی کو سیسے میں تبدیل کرنے کے واقعے میں ملوث مزید کسٹمز افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ معاملے کی فوجداری تحقیقات بھی جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کو مزید تحقیقات کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں جن سے بعض افسران اور اہلکاروں کی براہِ راست مداخلت، غفلت اور نااہلی سامنے آئی۔ مجاز حکام نے ایک کلکٹر کسٹمز (بی ایس 20)، ایک ڈپٹی کلکٹر (بی ایس 18)، ایک اسسٹنٹ کلکٹر (بی ایس 17) اور تین افسران (بی ایس 16) کو معطل کر دیا ۔حکام کے مطابق واقعے میں براہِ راست ملوث افراد کو ایف آئی آر نمبر 01 مورخہ 13 اپریل 2026 کے تحت نامزد کیا جائے گا جبکہ اس جرم سے فائدہ اٹھانے والے دیگر افراد کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں