مذاکرات کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا
صوابی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے حکومت کو کوئی وجہ ملے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح امریکا اور ایران کے درمیان امن کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی طرح اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنی چاہیے ۔