وفاقی آئینی عدالت میں آج تعطیل کاز لسٹ منسوخ،عملہ گھرسے کام کریگا

وفاقی آئینی عدالت میں آج تعطیل  کاز لسٹ منسوخ،عملہ گھرسے کام کریگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہے گا،ریڈ زون کی بندش کے باعث کسی کیس کی سماعت نہیں ہو گی۔۔۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی،کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ، اعلامیہ کے مطابق عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، عدالتی افسر اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے ، تاہم برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں