اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ کی ملاقات

کانفرس روم میں کروائی گئی ملاقات 30منٹ تک جاری رہی:ذرائع دونوں کا صحت اور زیر سماعت اپیلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (احمد بھٹی،دنیا نیوز )اڈیالہ جیل میں قیدعمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرس روم میں کروائی گئی،بانی اور بشری ٰبی بی کی ملاقات 30منٹ تک جاری رہی،ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ   کی سرجری،فالو اپ چیک سمیت زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں