قصور:بجلی بندش کے خلاف احتجاج،دھرنا، سڑک بلاک

قصور:بجلی بندش کے خلاف  احتجاج،دھرنا، سڑک بلاک

قصور (خبرنگار) تھانہ صدر قصور کے علاقہ سٹاپ بہادر پورہ میں گزشتہ دو سے تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً 20 سے 25 نامعلوم افراد نے سڑک بلاک کر کے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں بہادر پورہ میں  مسلسل بجلی بند ہے اور متعدد بار شکایات کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں