ایل ڈی اے میں تقرری کے منتظر افسروں کی اہم تعیناتیاں
فیصل انجم ،بلال سعید ،انعم طارق ،اقرا اسماعیل ،یمنٰی قدیر ودیگرکونئی ذمہ داری مل گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں تقرری کے منتظر افسروں کو اہم تعیناتیاں مل گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس فیصل انجم کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال سعید کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے ہاؤسنگ نائن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ انعم طارق کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے چیف ٹاؤن پلانر-II،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس بلال اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس عادل کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس ذیشان ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس محبوب عالم کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹوریٹ آف فنانس میں تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقرا اسماعیل اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ یمنٰی قدیر کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن سے چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ون کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔